وادی تیراہ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ‘ کیپٹن سمیت 2 اہلکار زخمی
خیبر ایجنسی(نیشن رپورٹ) وادی تیراہ میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کے دھماکے میں کیپٹن سمیت پاک فوج کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ کیپٹن مقبول اور نائیک براک خٹک گاڑی پر گشت کررہے تھے کہ تحصیل باڑہ کے علاقے وادی تیراہ میں دھماکہ ہوگیا۔ دونوں کو ہسپتال داخل کرادیا گیا۔