• news

آپ نے ووٹ کیوں نہیں ڈالا، کیا پیرنی اہلیہ نے پیش گوئی کی تھی، سوال پر عمران کا موڈ خراب، جواب نہیں دیا

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پارلیمنٹ ہائوس میں سینٹ کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے نہیں آئے، پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار اپنے پارٹی سربراہ کے ہی ووٹ سے محروم رہ گئے۔ 2013کے انتخابات کے بعد عمران خان بہت کم مواقع پرقومی اسمبلی میں آئے، تاہم وہ ممبر قومی اسمبلی کی حیثیت سے تمام تنخواہیں اور مراعات حاصل کرتے ہیں۔ نوازشریف کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد تحریک انصاف نے قائد ایوان کیلئے شیخ رشید کو اپنا امیدوار نامزد کیا تھا لیکن وہ انہیں بھی ووٹ دینے اسمبلی نہیں آئے۔ عمران خان پارلیمانی سال -17 17-2016 میں 102 اجلاسوں میں صرف 2 میں شریک ہوئے تاہم اس عرصے میں انہوں نے اسی ایوان سے 30 لاکھ روپے تنخواہ وصول کی۔ عمران خان نے جون 2014 سے جون 2015 تک پارلیمنٹ میں نہ آنے کے باوجود تنخواہ بھی وصول کی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جب رائل پیلس مارکی میں تقریب کے بعدواپس روانہ ہونے لگے تو ایک صحافی نے ان سے سوال کیا آپ سینٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے بھی نہیں گئے کیا یہ آپ کی پیرنی اہلیہ کی پیشگوئی تھی۔ اس سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی کا موڈ خراب ہوگیا اور وہ کوئی جواب دیئے بغیر تیزی سے اپنی گاڑی میں بیٹھ گئے۔

ای پیپر-دی نیشن