• news

ووٹ دینے والوں کا شکریہ، اگلا ہدف پنجاب حکومت ہے: چودھری سرور، 12 ویں نشست نہ جیتنے کا پورا پوسٹمارٹم ہوگا: آصف کرمانی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب سے جنرل نشست پر پی ٹی آئی کے چودھری سرور کامیاب ہو گئے۔ چودھری سرور نے کامیابی پر جماعت اسلامی، آزاد اور پی ٹی آئی ارکان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ہمارا اگلا ٹارگٹ پنجاب حکومت ہے، آئندہ الیکشن میں مرکز اور پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی، ہمارا آئندہ وزیراعظم عمران خان ہوگا۔ انشاء اللہ ہم پاکستان کو نیا پاکستان بنائیں گے۔ پنجاب اسمبلی میں مجھے سب سے زیادہ ووٹ ملے۔ واضح رہے چودھری سرور کو 44 ووٹ ملے۔دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پنجاب میں 12 ویں نشست نہ جیتنے کی تحقیقات ہوں گی اور پورا پوسٹمارٹم کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے اکثریت سے 11 سیٹیں جیتیں۔ ہم میں سے ہر ایک نوازشریف ہے، کل بھی مسلم لیگ (ن) میں تھے اور آئندہ بھی رہیں گے، ہم اپنی مرضی سے آزاد امیدوار نہیں بنے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن