اسلام مریڈین اے ڈویڑن فٹبال لیگ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن نے اسلام مریڈین اے ڈویڑن فٹبال لیگ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کردیا ہے ۔ اسلام اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایاکہ سید تنویراحمد کمیٹی کے چیئرمین اور سید ذاکر حسین نقوی سیکرٹری ہونگے، دیگر ممبران میں محمد یامین، عبدالرحمن مانی، ماما محمد شدیر اور محمد اسلم گنڈہ پورشامل ہیں جبکہ میچ کمشنرز کے فرائض سید مقبل حسین نقوی اور محمد شاہد صدیق انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لیگ آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر محمد سلیم چوہدری کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے لیگ میں اسلام آباد کی بہترین بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں فالکن کلب، حیدری کلب، القائم کلب، پونا کلب، بولان کلب اور ینگسسٹرزکلب جبکہ گروپ بی میں قائداعظم کلب، اسلام آباد، جناح کلب، کرن کلب، پاک سپورٹنگ کلب اور گنگال کب شامل ہیں۔