• news

حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے : ذوالفقار باجوہ، حسن شاہ نواز

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنما چوہدری ذوالفقار علی باجوہ اور میونسپل کمیٹی کے چیئرمین چوہدری حسن شاہ نواز ملہی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت روایتی کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ روایتی کھیل کبڈی میں پنجاب کے گبھرو نوجوان بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کھلاڑیوں کو سپورٹس کی جدید سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل سٹیڈیم میں ہونے والے کبڈی میچ میں بطور مہمانان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری حسن شاہ نواز ملہی نے کہا کہ کبڈی پنجاب کا صدیوں پرانا کھیل ہے جو آج بھی مقبول ترین کھیلوں میں شمار ہوتا ہے۔ کبڈی میں ہمارے کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں جو کہ انٹرنیشنل ایونٹس میں بھی اپنی مہارت منوا چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن