آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ ڈی ایس ننکانہ نے جیت لیا
سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)مقامی اتحاد فٹ کلب کے زیر اہتمام 17ویں آل پاکستان فٹ بال ٹورنا منٹ کا فائنل پنجاب پولیس فیصل آباد اور ڈی ایس کلب ننکانہ کے مابین کھیلا گیا جس میں ڈی ایس ننکانہ نے فائنل 2گول کی برتری سے جیت لیا۔ٹورنا منٹ کا افتتاح حاجی عدیل احمد پونیہ اور بلال احمد پونیہ نے کیا تھا۔ تقسیم انعامات کی تقریب میں مسلم لیگ ن کے رہنما میاں اعجاز حسین بھٹی مہمان خصوصی تھے جسکی صدارت اتحاد کلب کے صدر استاد طارق محمود نے کی۔ تقریب میںریاض احمد پونیہ، ،سجیل احمد پونیہ،چوہدری محمد انیس،کونسلر میاں محمد علی جیلانی، شیخ محمد عاصم مون، قاری عارف پرویز، کونسلر شفقت علی،محمد پرویز لاوا ،محمد شاہد موتی فٹ بالر،محمد نعیم مینجر نادرا ودیگر لیگی عمائد ین نے شرکت کی۔میاں اعجاز حسین بھٹینے کہا ہے کہ فٹ بال دنیا کا معروف کھیل ہے، سپورٹس ہماری پہچان ہے۔پنجاب حکومت نے سپورٹس کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں۔صوبہ بھر میں سپورٹس کا انفراسٹرکچر تیار کرلیا گیا ہے۔ اہم شہروں میں گرائونڈز، جمنیزیم اور سٹیڈیم بنا رہے ہیں۔صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کا انعقاد اور اس کا فروغ ضروری ہے، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا فرض اور ذمہ داری ہے۔