تقویٰ
صحابی رسولؐ حضرت عبدالرحمن بن عوفؓ بے حد رقیق القلب تھے۔ زندگی بھر اتباع رسولؐ کی اور جناب رسالمآبؐ کی رحلت کے بعد بھی ہمیشہ انہیں کی تصور میں رہتے تھے۔ایک روز کچھ دوست مدعو تھے، دسترخوان پر روٹی اور گوشت دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے۔ فرمایا: آقا و مولیٰؐ جب دنیا سے رخصت ہوئے تو گھر میں جو کی ایک ثابت روٹی بھی نہیں تھی۔ اب دنیوی نعمتوں کی کثرت دیکھتا ہوں، تو پریشان ہو جاتا ہوں کہ کہیں ہمیں دنیا میں ہی سب کچھ دے کر فارغ نہ کر دیا جائے، اور آخرت میں ہمارے لئے کچھ نہ ہو۔ اسی تصور میںروتے روتے ہچکی بندھ گئی اور دسترخوان سے اٹھ گئے، کھانے کو ہاتھ تک نہ لگایا۔