• news

سہون دھماکہ کیس، ملزمان نادر جکھرانی پیش، دیگرکی گرفتاری کےلئے پولیس کو مہلت

حیدرآباد (نامہ نگار) حیدرآباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سہون دھماکے کے کیس کی سماعت ہوئی سہون میں درگاہ لعل شہباز قلندر پر خودکش دھماکے کے مقدمے میں اہم ملزم نادر جکھرانی کو کراچی سینٹرل جیل سے سخت حفاظتی پہرے میں حیدرآباد لایا گیا جہاںملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے مقدمے میںمطلوب دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کو مزید مہلت دیتے ہوئے سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی۔
سہون کیس

ای پیپر-دی نیشن