• news

مضاربہ کیس میں عوام سے اربوں روپے لوٹنے والا ملزم نیب راولپنڈی نے گرفتار کر لیا

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے مضاربہ کیس میں عوام الناس سے اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی اور بدعنوانی کے ذریعے اربوں روپے لوٹنے والے ملزم یاسر عزیز کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق ملزم یاسر عزیز عوام سے سرمایہ کاری کے نام پر بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کے ذریعے لوٹنے میں موثر طور پر ملوث رہا۔ ملزم نے میسر الیگزر گروپ کے فنانس سیکرٹری کی حیثیت سے اپنے حقیقی بھائی ڈائریکٹر شاہد عزیز کی طرف سے جاری مضاربہ معاہدوں پردستخط کئے۔ بڑے پیمانے پر عوام الناس نے الزام عائد کیا تھا کہ یاسر عزیز نے اپنے حقیقی بھائی کے ساتھ مل کر لوگوں سے بڑے پیمانے پر سرمایہ وصول کیا۔ ملزم یاسر عزیز نے مضاربہ کے ملزم شاہد عزیز کی ملکیتی املاک بھی فروخت کرنے کی کوشش کی۔
مضاربصہ کیس

ای پیپر-دی نیشن