گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 15 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ، 12 سستی ہوئیں: ادارہ شماریات
اسلام آباد(صباح نیوز) گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 15 اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 12 اشیاءسستی ہوئی ہیں۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ غریب ترین طبقے کے زیر استعمال اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ امیر ترین طبقے کیلئے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 15اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں ساڑھے پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ان میں پٹرولیم مصنوعات، کیلا، چکن، گوشت، چاول، خوردنی تیل، آٹا، خشک دودھ اور لہسن شامل ہیں۔اس دوران 12 اشیاءکی قیمتوں میں 7.5% کمی بھی ہوئی ہے۔ جن میں آلو، پیاز، ٹماٹر، چینی، گڑ، دال چنا، مسور اور ماش، انڈے، ایل پی جی سلنڈر شامل ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات