نومنتخب سینیٹر 12 مارچ کو حلف اٹھائیں گے
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) ہفتہ کے روز منتخب ہونے والے سینیٹرز 12 مارچ کو اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر یعقوب ناصر کو الیکشن کمشن نے پریذائیڈنگ آفیسر مقرر کیا ہے وہ نومنتخب ارکان سے حلف لیں گے۔ سینیٹ کے سابق چیئرمین سینیٹر رضا ربانی چونکہ خود سینیٹ کا الیکشن لڑ رہے تھے اس لئے وہ بھی اس روز بطور سینیٹر رکینت کا حلف اٹھائیں گے۔