• news

امریکہ کے تجارتی رویے کی پیروی سے عالمی تجارت میں بحران پیدا ہوجائیگا چینی حکومت

بیجنگ(آن لائن)چینی حکومت نے کہا ہے کہ امریکہ کے تجارتی رویے کی پیروی سے عالمی تجارت میں بحران پیدا ہوجائیگا۔ہفتہ کو ترجمان چینی وزارت خارجہ نے دارالحکومت بیجنگ میں میڈیا نمائند گان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگردیگر ملکوں نے بھی امریکی طرز عمل کی پیروی شروع کر دی تو عالمی تجارت کو زبردست نقصان پہنچے گا۔چینی میڈٰیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل چین کی وزارت تجارت نے کہا تھا کہ اگر امریکہ نے چین سے المونیم کی تجارت پر ڈیوٹی میں اضافہ کیا تو چین بھی جوابی اقدامات کرنے پر مجبور ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے چین اور یورپی ملکوں کے ساتھ امریکہ کی تجارتی کشیدگی میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ درآمدی ٹیکسوں میں اضافہ کرکے امریکی منڈیوں میں چینی کمپنیوں کی مسابقت کا راستہ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔چین کی قومی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے پہلے اجلاس کے ترجمان وانگ گو چنگ نے کہا ہے کہ عہد حاضر میں مختلف ممالک بالخصوص بڑے ممالک کے درمیان محاز آرائی کی ذہنیت کو ترک کیا جانا چاہیے ، مشترکہ ترقی کے حامل نئے عالمی تعلقات قائم کئے جانے چاہیے۔ہفتہ کو سی پی پی سی سی کے تحت پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان وانگ گوچنگ نے کہا کہ عہد حاضر میں مختلف ممالک بالخصوص بڑے ممالک کے درمیان محاز آرائِی کی ذہنیت کو ترک کیا جانا چاہیے،مشترکہ ترقی کے حامل نئے عالمی تعلقات قائم کئے جانے چاہیے۔چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ تہذیبی اور ثقافتی تبادلوں کی بدولت دنیا رنگین ہوتی ہے اور افرادی تبادلوں کے ذریعے معاشرہ ترقی کرتا ہے۔چین کی بیرونی نشریات کا مقصد دنیا کو چین کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات سے آگاہ کرنا ہے۔ تاہم کچھ ممالک کے میڈیا اداروں نے چین کےساتھ امتیازی سلوک روا رکھتے ہوئے چین کی جانب سے خطرہ پیدا کرنے کا نظریہ پیش کیا ہے۔
چین

ای پیپر-دی نیشن