• news

ہماری پالیسیاں تجارتی سودے بیوقوفانہ‘ امریکی میڈیا پاگل ہو گیا: ٹرمپ

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمارے تجارتی سودے اور پالیسیاں بیوقوفانہ ہیں ان پالیسیوں سے امریکہ کو 800 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ہے امریکی ملازمتیں اور دولت دوسرے ملکوں کو دی جا رہی ہیں‘ دوسرے ملک کہتے ہیں کہ امریکی لیڈر کتنے بیوقوف تھے لیکن اب ایسا نہیں ہو گا امریکی میڈیا پاگل ہو گیا ہے امریکی میڈیا کا پوری دنیا میں مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن