فیصل آباد: جعلی پینٹ اور ٹافیاں تیار کرنیوالی 2 فیکٹریوں کے مالکان رنگے ہاتھوں گرفتار
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پینٹ تیار کرنے والی فیکٹری، جعلی ٹافیاں بنانے والی فیکٹری مالک کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ساجد اکرم چوہدری کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ٹیموں نے کارروائی کے دوران جھنگ روڈ پر کامیاب چھاپہ مار کر کار کے لئے وی ٹی آئی پینٹ کی تیاری میں جعل سازی میں ملوث طارق شہزاد کے خلاف کاپی رائٹ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کروا کر اسے حوالات بند کرا دیا جبکہ دوسری کارروائی میں ٹافیاں بنانے والی فیکٹری ٹیں ٹپ ٹاپ کے 18بنڈلز قبضہ میں لے کر 209ر۔ب کے رہائشی محمد عرفان کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جیل بھجوا دیا گیا۔
مالکان گرفتار