عسکری سازوسامان کی ملک میں تیاری سے سعودی عرب کو 33 ارب ریال کی بچت متوقع
ریاض (اے پی پی) سعودی وزارت دفاع میں مقامی عسکری صنعت کو سپورٹ کرنے والے شعبے کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل عطیہ المالکی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے عسکری اخراجات کے 50 فیصد حصّے کی لوکلائزیشن کے نتیجے میں مملکت کو 32.5 ارب ریال کی بچت متوقع ہے۔ نمائش میں مقامی کمپنیوں اور بین الاقوامی کمپنیوں کے درمیان مجموعی طور پر 33 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کے طے پانے کی امید ہے۔ ان میں 15 معاہدوں پر دستخط ہو چکے ہیں۔المالکی نے بتایا کہ مذکورہ نمائش میں 68 سے زیادہ عالمی کمپنیاں شریک ہیں جن کا تعلق یورپ، امریکہ، ترکی، کوریا، چین اور دیگر ممالک سے ہے۔ یہ کمپنیاں سعودی عرب کے مقامی مواد کے استعمال کے مقصد سے مقامی کارخانوں کے ساتھ شراکت داری پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔