• news

مسلم لیگ کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے: مخدوم احمد محمود

لاہور(خبر نگار) پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنماء جنوبی پنجاب کے صدرمخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ بہت جلد پنجاب سے ن لیگ کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے سینٹ میں بھی پیپلزپارٹی فتح حاصل کرے گی۔ بلاول بھٹو زرداری کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین گھبرا گئے ہیں اب تخت رائیونڈ کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔( ن) لیگ کی قیادت نے ہمیشہ مالی مفادات کی خاطر پنجاب کو یرغمال بناکر حکومت کی۔

ای پیپر-دی نیشن