• news

رائیونڈ جنرل بس سٹینڈ پر جگا ٹیکس لینے کا سلسلہ بدستور جاری، ٹرانسپورٹر پریشان

رائے ونڈ (نامہ نگار) رائے ونڈ میں نئے جنرل بس سٹینڈ پر جگاٹیکس لینے کا سلسلہ ختم نہ ہوسکا ،لارڈ میئر لاہور کرنل(ر) مبشر جاوید کے سب دعوے جھوٹے نکلے ، جنرل بس سٹینڈ پر ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا کا عملہ خود بھتہ خوروں کی سپورٹ میں خودبھی ملوث ہے اور باقاعدہ حصہ لیا جارہا ہے ،یہاں پر سرکاری اڈافیس 30روپے ہے جو کہ دیدہ دلیری سے 100روپیہ وصول کی جارہی ہے ،لاہور کا بدنام زمانہ جگاٹیکس(مکھن گجر) گروپ رائے ونڈ میں اپنے گماشتوں کے ذریعے جگاٹیکس اکٹھا کررہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن