• news

ورلڈ کڈنی ڈے کے حوالے سے آگہی واک آج ہوگی

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر "ورلڈ کڈنی ڈے "کے حوالے سے ایک خصوصی آگہی واک کا انعقاد آج4 مارچ بروز اتوار ، لبرٹی چوک لاہور میں کررہا ہے۔اس واک کا مقصد کڈنی اور لیور کی بیماریوں کے متعلق عوام میں آگہی پھیلانا اور ہیپاٹا ئیٹس جسیے امراض سے بچائو کے طریقوں پر روشنی ڈالنا ہے۔ گلوکار جواد احمد اس موقع پر مہمان خصوصی ہونگے۔جبکہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد کی شمولیت بھی متوقع ہے۔

ای پیپر-دی نیشن