پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ظلم، حکومت نمائشی منصوبوں پر رقم خرچ کر رہی ہے: امین خالد
لاہور(اپنے نامہ نگار سے ) چیئرمین پاکستان گلوبل فورم امین خالد نے کہا ہے حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ایک ظالمانہ عمل ہے جس سے غریب عوام کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔ ملک میں مہنگائی شدید تر ہو جائے گی، جس سے سماجی بے چینی میں اضافہ ہوگا۔ ملک کا سفید پوش اور محنت طلب طبقہ پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں لٹ چکا ہے جبکہ حکومت تمام وسائل یا تو ان منصوبوں پر خرچ کر رہی ہے جن کا مقصد نا صرف نام نہاد ترقی کی نمائش کرکے ووٹ لینا ہے یا پھر کرپشن کے ذریعے بیرونی ممالک میں موجود اپنے بینک اکائونٹس میں ان وسائل کو منتقل کیا جا رہا ہے۔