• news

مسلم لیگ ن فیروزوالہ نے سینٹ الیکشن جیتنے پر مٹھائی تقسیم کی

فیروزوالہ(نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) تحصیل فیروزوالہ کی مرکزی رچنا ٹائون میں سینٹ کے انتخابات اکثریت جیتنے پر مٹھائی تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے رہنما رکن پنجاب اسمبلی پیر محمد اشرف رسول، تحصیل صدر حاجی ظفر احمد مظفر ، بلدیہ فیروزوالہ کے چئیرمین چوہدری فرہاد بہادر ، میاں مشتاق احمد ، طارق محمود کھوکھر، حامد علی شاہ، طارق محمود ڈار اور کارکنوں کی بڑی تعداد کی شرکت کی۔ مسلم لیگ(ن) کے راہنما پیر اشرف رسول ایم پی اے نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات کی کامیابی کا سہرا مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے سر پر ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن