• news

شادی بیاہ پر فضول خرچی کرنے والوں پر حکومت بھاری ٹیکس عائد کرے: ارشد بلوچ

لاہور(پ ر) چیئرمین مجلس شہباز پاکستان ارشد بلوچ نے کہا ہے حکومت شادی بیاہ کی فضول رسموں اور بے پناہ پیسہ لٹانے والوں پر بھاری ٹیکس عائد کرے اور سزا دے دولھا کا ہوائی جہاز پرآنا 5 ہزار کے لاتعداد نوٹ لٹانے جبکہ غریب کی بیٹیاں سر میں چاندی آنے پر باپ کی دہلیز پر بوجھ ہیں۔ غریب کو صرف دو گھنٹے اور اہل ثروت کا 5سٹار میں ڈنر موسیقی کی محفلیں سجانا قول و فعل کا تضاد اور سنت سے انحراف ہے۔

ای پیپر-دی نیشن