پاکستان میں سالانہ 25 ہزار افراد گردے کے عارضہ میں مبتلا ہو جاتے ہیں : حکیم احمد سلیمی
لاہور(کامرس رپورٹر) ذیا بیطس (شوگر) گردے خراب یا ناکارہ کرنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ گردوں کے چالیس فیصد زائد مریضوں میں بیماری کے وجہ ذیابیطس ہی ہوتی ہے۔ ایک اندازے کیمطابق پاکستان میں ہر دس لاکھ افراد میں سالانہ سو سے ڈیڑھ سو افراد کے گردے ناکارہ ہو جاتے ہیں جبکہ مجموعی طور پر پاکستان میں بیس سے پچیس ہزار کے سالانہ گردے فیل ہوجاتے ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے ماہرین حکیم محمد احمد سلیمی، حکیم محمد افضل میو، حکیم امجد وحید بھٹی نے پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام گردوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔