• news

الیکشن میں منافقت‘ الزام تراشی کی سیاست کا دھڑن تختہ ہوگا: حاجی نواز

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے صوبائی کوآرڈینیٹر و سابق رکن پنجاب اسمبلی حاجی محمد نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے عوامی خدمت میں نام کمایا ہے جبکہ ایک سیاسی جماعت کے قائد نے بہتان اور الزام ترشی میںنام بنایا ہے اور عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں کی مخالفت ایسے عناصرکوبہت مہنگی پڑے گی۔ آئندہ عام انتخابات میں عوام ترقی کے مخالفین کا محاسبہ کریں گے، 2018 کے الیکشن میں جھوٹ، منافقت اور الزام تراشی کی سیاست کا دھڑن تختہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما حافظ خالد نواز ٹیپو بھی انکے ہمراہ تھے۔

ای پیپر-دی نیشن