• news

پنجاب اسمبلی: سینٹ الیکشن کے دوران حکومتی ارکان کو پروٹوکول نہ دینے پر 2 ریسرچ افسران معطل

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں سینٹ الیکشن میں حکومتی ارکان کو پروٹوکول نہ دینے پر دو ریسرچ افسران کو معطل کر دیا گیا جبکہ متعدد ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ اسمبلی میں جن دو ریسرچ افسران کو معطل کیا گیا ہے ان میں عبیدہ ہارون اور شرجیل وڑائچ شامل ہیں جبکہ شاہد محمود، محمد وسیم عارف، مالی محمد یونس اور اعجاز کو اپوزیشن اراکین سے تعاون کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ تاہم پنجاب اسمبلی کے ذرائع کے مطابق ریسرچ افسران کو اونگھنے اور ملازمین کو راہداری میں کھڑے ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن