کرپشن کے خلاف جنگ قومی فریضہ سمجھ کر لڑ رہے ہیں‘ عوامی توقعات پر پورا اتریں گے: چیئرمین نیب
اسلام آباد (اے این این) چیئرمین نیب ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے خلاف جنگ قومی فریضہ سمجھ کر لڑ رہے ہیں۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، پلڈاٹ اور ورلڈ اکنامک فورم نے نیب کے اقدامات کو سراہا ہے۔ نیب کی سب کا احتساب مہم موثر بنانے کے حوالے سے ایک بیان میںریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال نے کہا بدعنوانی قومی دشمن ہے۔ نوجوان نسل کو کرپشن کیخاتمے کے لییا?گے بڑھ کر تعاون کرنا چاہئے۔ نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب کا کہنا تھا گزشتہ سال جنوری تا مارچ کے مقابلے میں نیب کی اسی مدت میں کارکردگی میں دو گنا بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا بدعنوانی کے خلاف جنگ قومی فریضہ سمجھ کر لڑ رہے ہیں، نیب بدعنوانی کے خاتمے کے لیے عوام کی توقعات پر پورا اترے گی، نیب کے تمام افسران کو شفاف پن اور قواعد کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،کرپشن کے خلاف اقدامات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ذریعہ کیسز میں موثر پیش رفت ہونا خوش آئند بات ہے۔ ٹرانسپریسی انٹرنیشنل ، پلڈاٹ اور ورلڈ اکنامک فورم نے نیب کے اقدامات کو سراہا ہے۔