پاکستان کی سب سے بڑی ڈربی ریس سلطان ون نے جیت لی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان میں سب سے بڑی گھڑ دوڑ پاکستان ڈربی ریس سلطان ون نے جیت لی۔ ریس میںگجرات ون نے دوسری اور پرنس آف گوالمنڈی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ لاہور ریس کلب کوٹ لکھپت میں 2018ء ڈربی ریس چار سالہ پاکستانی گھوڑے نے جیت لی۔ ریس 24 فرلانگ پر مشتمل تھی۔ ڈربی ڈے پر بڑی ریس کے علاوہ دس ریسیں ہوئی جس میں پہلی ریس سٹیلاپلیس نے جیتی ایک ہزار فرلانگ پر مشتمل ریس میں کریزی نے دوسری اور مہمور پرنس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دوسری ریس سائن آف بیلنسنگ نے جیت لی لیڈی تھم ہوم دوسرے اورعزیز پرنس تیسرے نمبر پر رہا۔ تیسری ریس ویری سپیشل نے جیت لی ریل کمانڈو نے دوسری ظہیر پرنس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چوتھی ریس میں چن مہک پہلے لو یو دوسرے سلام ڈیا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پانچویں ریس میں لونگ میموری پہلے مارشل دوسرے وائس سلائنس نے تیسری پوزیشن حاصل کی چھٹی ریس گلکی پہلے، ال اکبر دوسرے ویکٹم نے تیسری پوزیشن حاصل کی آٹھویں ریس بگ برادر پہلے ، دردوان دوسرے رائٹ ڈریم تیسرے نمبر پر نویں۔ ریس ارجن پہلے، سٹریٹ دوسرے لائٹ دی ڈے تیسرے نمبر پر رہی دسویں ریس باب دی رانی پہلے، سمورہ دوسرے ریس دی مون تیسرے نمبر پر رہی آخری ریس میں ائے ڈیزرٹ پہلی گولڈن پاونڈ دوسری ٹائٹل پرائڈ تیسرے نمبر پررہا۔