ترکی میں پولیس کی کارروائی داعش کا” جلاد “گرفتار
انقرہ (آئی این پی)ترکی میں دہشت گرد تنظیم داعش کے " جلاد " کے طور پر پہچانے جانے والے دہشتگرد کو پولیس کی طرف سے گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ضلعی پولیس ڈائریکٹریٹ سے منسلک انسداد دہشت گردی اور انٹیلی جنس شعبے کی ٹیموں نے شام کے شہر دیر الزور میں دہشتگرد تنظیم داعش کے شام الاصل 'جلاد' M.K. کو اور دہشتگرد تنظیم کے رکن شام الاصل U.H.کو ترکی کے ضلع شان لی عرفا میں آپریشن کے دوران حراست میں لے لیا ہے۔دہشتگرد تنظیم کے جلاد اور دوسرے دہشتگرد کو عدالت کی طرف سے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔