• news

قومی وسائل لوٹنے والوں کو سمندر برد کرنا ہوگا: پرویزخٹک

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ملک کے وسائل پر نااہل اور بدعنوان حکمرانوں کا مسلط ہونا عدم رحمت کی علامت ہے ۔جو سیاسی مجرم عوامی نمائندگی کا حق ادا نہیں کرتے وہ شرمندگی کا باعث ہیں۔ملک کا وزیر اعظم چوری کرتا ہے اور جب کرپشن کی پاداش میں کرسی سے اُتارا جاتا ہے تو پوچھتا ہے کیوں نکالا گیا ۔اُسے معلوم ہونا چاہیئے کہ اُس کو چوری کرنے اور عوامی نمائندگی کی تذلیل کرنے پر نکالا گیا۔ عوام وخواص سب کو چوری کے عاد ی مجرموں کے خلاف اُٹھنا ہو گا اور قومی وسائل کی لوٹ مارکرنے والوں کو سمندر برد کرنا ہوگا۔ عمران خان واحد لیڈر ہے جس سے نظام کی تبدیلی ، قومی ترقی وخوشحالی کیلئے اُمید رکھی جا سکتی ہے ہمیں فخر ہے کہ ہم ایک مخلص اور نڈر لیڈر کے ساتھ کھڑے ہیں جس کی قیادت میں نئے پاکستان کی تشکیل ممکن بنائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز صوبے کے دورافتادہ ضلع کوہستان کے پر فضا مقام علاقہ سیو کو سب ڈویژن کا درجہ دینے کے بعد پہلے بڑے عوامی اجتماع سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پرویزخٹک

ای پیپر-دی نیشن