• news

برکینا فاسو: صدارتی محل کے قریب فائرنگ‘ ایک نوجوان ہلاک

اواگاڈاگو (اے ایف پی) افریقی ملک برکینا فاسو میں صدارتی محل کے قریب ایک اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ 3 مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کر دیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق تیسرا حملہ آور اس وقت پکڑا گیا جب اس نے ایک گارڈ سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ اس کے چند روز بعد پیش آیا ہے جب فرانسیسی سفارتخانے اور ملٹری ہیڈکوارٹرز پر حملے میں 8 فوجی مارے اور بیسیوں زخمی ہو گئے تھے۔ اس کی ذمہ داری القاعدہ سے وابستہ گروپ نے قبول کر لی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن