شکاپور: تیغانی ا ور بجارانی گروہوں میں تصادم، 4 افراد ہلاک
شکارپور(نامہ نگار) دیرینہ تنازعہ میں تیغانی اور بجارانی گروہوں کے چارافراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل خانپور میں تھانہ ناپر کوٹ کی حدود کچے کے علاقے گاو¿ں مہران خان بجارانی میں تیغانی اور بجارانی فریقین کے درمیان مویشیوں کی چوری اور زرعی اراضی پرجاری دیرینہ تنازعہ شدت اختیار کرگیا۔ دونوں فریقین کی جانب سےمورچہ بند مسلح افرادکے جدیداسلحے کے آزادانہ استعمال سے علاقہ جنگ کا میدان بن گیا۔ کئی گھنٹوں کی شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف کی لہر چھا جانے کے باعث لوگ اپنے گھروں تک محصور ہوگئے۔ تنازعے کے نتیجے میں دونوں جانب سے چار افراد موقع پر ہی مارے گئے،جن میں شاہد محمود بجارانی،سلیمان عرف پکھی تیغانی،محمد صالح تیغانی اور گل حسن تیغانی شامل ہیں۔
شکارپور/ تصادم