• news

یمن، سرکاری فوج ضلع ارحب کی جانب پیش قدمی میں کامیاب

صنعائ(آئی این پی)یمنی فوج ضلع ارحب کی جانب پیش قدمی میں کامیاب ہو گئی ، کامیاب پیش قدمی کے نتیجہ میں سرکاری فوج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کنٹرول اور حوثیوں کے لئے آنے والی کمک اور امداد کو روک دے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز یمنی فوج کے ریزرو فورس کے کمانڈر بریگڈیئر جنرل سمیر الحاج نے بتایا کہیمنی فوج ضلع ارحب کی جانب پیش قدمی میں کامیاب ہو گئی ہے۔ سرکاری فورسز کی یہ بڑی کامیابی ہے۔ اس پیش قدمی کے نتیجے میں سرکاری فورسز صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔۔ارحب ضلع کی بالائی چوٹیاں براہ راست صنعا کے ہوائی اڈے اور الدیلمی کے فضائی اڈے کے سامنے آتی ہیں۔
الحاج کے مطابق یمنی فوج کا ارحب تک پہنچنا صنعا کے شمال سے ان حوثیوں کے لیے آنے والی کمک اور امداد کو روک دے گی جو صنعا کے مشرق میں نہم ضلع کے بقیہ ٹھکانوں پر موجود ہیں۔الحاج نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ حوثی ملیشیا تمام عسکری محاذوں پر بھاری نقصان سے دوچار ہو رہی ہے۔
یمنی فوج نے جمعہ کے روز دارالحکومت صنعا کے شمال مشرق میں واقع ضلع ارحب پر حملے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد الجوف اور نہم آنے والے راستوں پر کنٹرول حاصل کر لیا گیا۔عرب اتحاد کی فورسز کی معاونت سے یمنی فوج کی تازہ ترین پیش قدمی کا مقصد صنعا کو حوثی ملیشیا کے کنٹرول سے واپس لینے کے معرکے میں بڑی پیش رفت کو یقینی بنانا ہے تاکہ حوثیوں کی بغاوت کا مکمل طور خاتمہ کیا جا سکے۔ ارحب ضلع تزویراتی اہمیت کا حامل ہے۔
پیش قدمی

ای پیپر-دی نیشن