• news

کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ سے 9 سالہ بچی زخمی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

کھوئی رٹہ (صباح نیوز) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 9سالہ بچی زخمی ہو گئی۔ پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی سے دشمن کی گنوں کو خاموش کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر کے علاقہ سیری کے سرحدی گائوں میں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے سحرش نور ولد خالد حسین عمر 9 سال قوم جاٹ زخمی ہو گئی جس کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔ ادھر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی گنوں کو خاموش کرا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن