• news

سینٹ الیکشن: پیپلز پارٹی نے ووٹ ا یم پی ایز کو قائل کرکے لئے: بلاول

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہولوگرام ٹیکنالوجی سے خطاب کے دوران بلاول نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوری ،مستحکم اور فلاحی ریاست کے قیام کیلئے لازوال جدوجہد، مسلسل عزم اور عظیم قربانیوں سے بھری 50سالہ بے مثال تاریخ رقم کی ہے، ہم نے اس مشن کو جاری رکھنا ہے، پاکستان کے حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ معاشرے میں بے یقینی اور مایوسی کی فضاء قائم ہے، پیپلز پارٹی کی تو بنیاد ہی ہر طبقے کی ضروریات حقوق کے حصول پر رکھی گئی تھی، یہ پارٹی ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی، کارکن آئندہ انتخابات کی جیت کیلئے تیاریاں شروع کردیں، انتخابات سے قبل پارٹی کی تنظیم نوکے لئے پنجاب کے تمام اضلاع کا دورہ کرونگا، اس موقع پر نیلم جبار چوہدری، میاں اسلام عابد، چوہدری ذوالفقار علی زلفی،چوہدری مظہر اقبال کاہلوں، ذوالفقار علی ناصر بھٹو اور رانا خالد محمود سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی نے ووٹ ایم پی ایز کو قائل کرکے لئے۔ پیپلز پارٹی پنجاب اور خیبر پی کے صدر اور عہدیداروں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ قمر زمان کائرہ، چودھری منظور، ہمایوں خان اور فیصل کریم کنڈی نے بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سینٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباددی۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی تنظیم نو او عوامیرابطوں کی مہم پر گفتگو کی گئی۔ علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری نے روبینہ قائم خانی کے گھر جاکر ان کے نوجوان بیٹے حمزہ قائم خانی کی المناک موت پر تعزیت کی۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ غم سے نڈھال ہونے کے باوجود روبینہ قائم خانی کی جانب سے اپنا فرض سمجھ کر سینٹ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کو جتنا بھی سراہا جائے کم ہے۔ علاوہ ازیں سپیکر قومی اسمبلی سے خورشید شاہ کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ میں بلاول سے غیررسمی ملاقات ہوئی۔ سپیکر نے کہا کہ چیئرمین صاحب سینٹ کا کیا بنا رہے ہیں؟ بلاول بھٹو نے کہا کہ ابھی فیصلہ نہیں کیا جلد مضبوط امیدوار لائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن