• news

پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے انٹر یونیورسٹیز باکسنگ چیمپئن شپ کے کنڈکٹ کو غیر قانونی قرار دیدیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے انٹر یونیورسٹیز باکسنگ چیمپئن شپ کے کنڈکٹ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے چیمپئن شپ میں شرکت کرنیوالے باکسرز اور آفیشلز پر پابندی عائد کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔ فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام انٹر یونیورسٹیز باکسنگ چیمپئن شپ پیر سے شروع ہو گئے ہیں اور اس حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی نے جعلی ایسو سی ایشن کے نمائندوں کو چیمپئن شپ کنڈکٹ کروانے کی ذمہ داری سونپی جس پر پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی موجودگی میں جعلی نمائندوں سے چیمپئن شپ کنڈکٹ کروانے کا اقدام ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ساکھ پر بھی ایک سوالیہ نشان بن چکا ہے کہ جن لوگوں کا باکسنگ سے کچھ لینا دینا نہ ہو وہ کیسے کوئی چیمپئن شپ کنڈکٹ کروا سکتے ہیں۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ناصر ٹنگ کا کہنا تھا کہ اصل فیڈریشن کی بجائے جعلی لوگوں سے انٹر یونیورسٹیز باکسنگ چیمپئن شپ کے مقابلے کروائے جا رہے ہیں۔ جعلی ایسوسی ایشن انٹر یونیورسٹیز کے نام پر باکسنگ مقابلے کنڈکٹ نہیں کروا سکتی جس پر پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے انٹر یونیورسٹیز باکسنگ مقابلوں کے کنڈکٹ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے خلاف ورزی کرنیوالے باکسر اور آفیشلز پر فیڈریشن پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورباکسنگ فیڈریشن سے ملحق تمام باکسرز اورآفیشلز کو تنبیہ کی ہے کہ وہ فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں مقابلوں میں شرکت نہ کریں۔ فیڈریشن اپنے قانون کے مطابق چیمپئن شپ میں شرکت کرنیوالے کھلاڑیوں اور آفیشلز پر پابندی عائد کرےگی۔

ای پیپر-دی نیشن