ڈربن:وارنر اور ڈی کوک کا جھگڑا، آئی سی سی نے نوٹس لے لیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے ڈربن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں ڈیوڈ وارنز اور جنوبی افریقی بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کے درمیان جھگڑے کا نوٹس لے لیا ہے۔میچ کے دوران آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر نے جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کو رن آو¿ٹ کرنے کے بعد جارحانہ انداز میں جشن منایا اور ان کے حد سے زیادہ جارحانہ رویے پر جنوبی افریقہ کے ساتھ ساتھ آسٹریلین کمنٹیٹرز نے بھی تعجب کا اظہار کیا۔تاہم میچ کے چوتھے دن چائے کے وقفے پر ڈریسنگ روم جاتے ہوئے ڈیوڈ وارنر اور کوئنٹن ڈی کوک کے درمیان تکرار ہوئی اور آسٹریلین اوپنر برہم نظر آئے جس پر ساتھی کرکٹرز نے دونوں کے درمیان بیچ بچاو¿ کرایا۔ آسٹریلین ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے دعویٰ کیا کہ ڈی کوک نے وارنر کی بیوی کے بارے میں نازیبا الفاظ ادا کیے تھے جس کی وجہ سے ڈیوڈ وارنر نے ناراضی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں جانب سے جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن ڈی کوک نے وارنر کی ذاتی زندگی کو نشانہ بنایا جس کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔جنوبی افریقی ٹیم کے منیجر محمد موسیٰ جی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے کھیل کی روھ کے منافی قرار دیتے ہوئے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ میچ آفیشلز نے دن کا کھیل ختم ہونے پر دونوں ٹیموں کے منیجرز کو طلب کر کے کھیل کو اس کی اصل روح کے مطابق کھیلنے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ آئی سی سی نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔