• news

جی سی یو انٹرمیڈیٹ طلبا کی سالانہ کھیلیں اختتام پذیر

لاہور (سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورانٹر میڈیٹ طلبا کی سالانہ کھیلیں اختتام پذیرہو گئی کمپیوٹر سائنسزوکامرس گروپ نے جنرل ٹرافی جیت لی،جبکہ پری میڈیکل گروپ دوسرے نمبر پر رہا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے یونیورسٹی کے اوول گراﺅنڈ میں تقسیم تقریبِ انعامات کی صدارت کی۔اس موقع پر چیئرمین سپورٹس بورڈ پروفیسر ڈاکٹر اکرام الحق،ڈائریکٹر سپورٹس خادم علی خان اور ڈائریکٹر انٹر میڈیٹ سٹڈیز سید طارق رضوان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ طلباءکی تربیت اور انہیں برداشت کا سبق دینے کے لئے سپورٹس انتہائی اہم ہے۔ جی سی یو میں انٹر میڈیٹ طلباءکے لیئے خصوصی سالانہ کھیلیں ایک نئی روایت ہے جسے مستقبل میں جاری رہنا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن