• news

سہ ملکی ٹی 20 سیریز آج شروع ہو گی

کولمبو (اے پی پی)سری لنکا، بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا آغازآج منگل سے سری لنکا میں ہو گا۔ افتتاحی میچ میں میزبان ٹیم کو بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا،سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے ابتدائی میچ میں سری لنکا کا مقابلہ بھارت سے ہو گا، 8 مارچ کو بنگلہ دیش کا مقابلہ بھارت، 10 مارچ کو سری لنکا کا مقابلہ بنگلہ دیش، 12 مارچ کو سری لنکا کا مقابلہ بھارت، 14 مارچ کو سیریز کے پانچویں میچ میں بنگلہ دیش کا مقابلہ بھارت سے ہو گا، سیریز کا چھٹا اور آخری میچ 16 مارچ کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے مابین ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن