ڈبلیو ڈبلیو ای کا گریٹیسٹ رائل رمبل مقابلہ سعودی عرب میں کرانےکا اعلان
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ ’ڈبلیو ڈبلیو ای‘ نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا رائل رمبل مقابلہ سعودی عرب میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔گزشتہ ہفتے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کی جانب سے سعودی عرب میں ریسلنگ مقابلوں کے لیے معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی اور اب کمپنی نے پہلے مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق جدہ کے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی میں رائل رمبل مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا، جس میںڈبلیو ڈبلیو ای کے30 کے بجائے 50 ریسلرز شریک ہونگے۔ڈبلیو ڈبلیو ای کے مطابق گریٹیسٹ رائل رمبل ایونٹ کا انعقاد جدہ میں 27 اپریل کو کیا جائے گا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس طرح کا مقابلہ ابھی تک ڈبلیو ڈبلیو ای کے اپنے ملک امریکا میں بھی نہیں ہوا ، یہ پہلا موقع ہوگا جب کسی رائل رمبل میچ میں پچاس ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر شرکت کریں گے۔اس لحاظ سے یہ ایک تاریخی ایونٹ ثابت ہوگا ۔