نیویارک میں مبینہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے ملزم کی رہائی کیلئے درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیویارک میں مبینہ طورپر دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم طلحہ ہارون کی رہائی کی درخواست کی سماعت پیر تک ملتوی کردی ہے۔ درخواست گزار کے والد ہارون الرشید نے عدالت کو بتایا کہ ان کے بیٹے کو گزشتہ ایک سال سے جیل میں قید کیا گیا ہے۔