• news

جنرل زبیر محمود کی امارات کے وزیر مملکت برائے دفاعی امور محمد بن احمد سے ملاقات

اسلام آباد، ابوظہبی (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی زبیر محمود حیات نے وفد کے ہمراہ پیر کو متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت برائے دفاعی امور محمد بن احمد ابواردی سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون پر مبنی تعلقات اور سٹرٹیجک داری،دونوں ممالک کی قیادت حکومتوں کی قیادت کی حمایت، عوام کی سطح پر تعلقات اور انہیں مزید فروغ دینے کیلئے طریقوں اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دریں اثنا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے پیر کو ابوظہبی میں واحۃ الکرامۃ کا دورہ کیا، یہ قومی یادگارمتحدہ عرب امارات کے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قائم کی گئی ہے۔ جنرل زبیر کو یادگار پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیاگیا، جس کے بعد انہوں نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

ای پیپر-دی نیشن