• news

سادھوکے: پولیس کا گھر پر چھاپہ، گیٹ کو دھکا لگنے سے معمرخاتون گر کر جاں بحق

سادھوکے(نامہ نگار)پولیس ملازمین کے ریڈ کے دوران معمر خاتون آہنی گیٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔بتایا گیاہے کہ گذشتہ رات نواحی گاؤں نولانوالی کے احمد ورک کے بیٹے ناظم علی کی شادی کے دن مقرر ہونے کی خوشی میں مبینہ طور پر رشتہ دارہوائی فائرنگ اور میوزک لگاکر ڈانس کررہے تھے 15پر اطلاع ملنے پر چوکی دراجکے کے ملازمین نے ریڈ کیا تو 95سالہ بشراں بی بی نے اْنہیں گھر کے اندر گھسنے سے منع کیا‘ ملازمین نے آہنی گیٹ کو دھکا مارا تو گیٹ لگنے سے معمر خاتون بشیراں بی بی نیچے گر کر موقع پر جاں بحق ہو گئی۔صدر پولیس نے چوکی دراجکے میں تعینات 5 پولیس ملازمین کیخلاف مقدمہ نمبر113/2018زیر دفعہ 322/148/149ت پ درج کرکے ڈرائیور قربان علی کو گرفتار کرلیا اور مقتولہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے گوجرانوالہ میڈیکل بورڈ بھیج دیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن