• news

چھالیہ، گٹکا پر پابندی، آپ کو اندازہ نہیں عدالت صحت کے ایشو کو کس نظریے سے دیکھ رہی ہے: سپریم کورٹ

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں چھالیہ گٹکا پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت میں تمباکو کمپنی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردئیے گئے۔ چیف جسٹس نثار نے کہا کہ چھالیہ اور گٹکا انسانی صحت کے لیے مضر ہے۔نجی تمباکو مصالحہ کمپنی کے وکیل نے کہا کہ میں گٹکا فروخت کی وکالت نہیں کررہا، تاہم ہماری مصنوعات رجسٹرڈ شدہ ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو اندازہ نہیں عدالت صحت کے ایشو کو کس نظر سے دیکھ رہی ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ پان مصالحہ میں تمباکو نہیں ہوتا۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ مقدمہ کی سماعت کی آئندہ تاریخ دے دیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ 6 ماہ بعد مقدمہ کی سماعت ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن