• news

امریکی پابندیوں کی مدت میں توسیع غیر قانونی اقدام‘ پوری دنیا عوام کو نقصان ہو گا: روس

ماسکو(اے پی پی) روس نے خبردار کیا ہے کہ امریکی پابندیوں سے صرف دونوں ملکوں کے عوام کو ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے عوام کو اس سے نقصان پہنچے گا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق کریملن ہاؤس کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ روس کے خلاف امریکی کی پابندیوں کی مدت میں توسیع ایک غیر قانونی اقدام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان پابندیوں کا دھواں پوری دنیا کے لوگوں کی آنکھوں میں جائے گا اور وہ متاثر ہوں گے۔ ترجمان نے کہا کہ روس اس سلسلے میں پہل نہیں کرے گا کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ ان پابندیوں سے نہ فقط دونوں ملکوں کے عوام کو نقصان پہنچے گا بلکہ پوری دنیا اس سے متاثر ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن