عمران اور پرویز خٹک نے 40‘ 40 کروڑ کے عوض سینٹ ٹکٹ بیچے: ضیااللہ آفریدی
پشاور(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ضیا اللہ آفریدی نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان اورو زیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے 40، 40 کروڑ روپے کے عوض سینیٹ ٹکٹ بیچے۔پشاور سے جاری ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے رہنما ضیا اللہ آفریدی نے کہا کہ دونوں رہنماخود کو تحقیقات کے لیے پیش کریں اور دوسروں پر الزامات سے پہلے اپنے گربیان میں جھانکنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ہی ایم پی ایز کو 70، 70 لاکھ روپے دینے کی کوشش بھی افسوس ناک ہے،پی ٹی آئی کے ایم پی ایز عمران خان اور پرویز خٹک کے خلاف سلطانی گوہ بنیں گے۔ضیا اللہ نے مزید کہا کہ چودھری سرور نے پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ کی، عمران خان تحریک انصاف کے نطریہ اور ورکرز کے دشمن ہیں۔