• news

کامیابیوں کو آگے بڑھاتے ہوئے امن قائم کیا جائیگا : کورکمانڈرز کانفرنس

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی اندرونی و بیرونی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانفرنس میں دہشت گردی کیخلاف ملک میں جاری آپریشنز میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں خوشحال بلوچستان پروگرام میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ملک میں امن و استحکام کو پائیدار بنانے کیلئے حاصل کامیابیوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ کور کمانڈر نے کہا کہ کامیابیوں کو آگے بڑھاتے ہوئے امن و استحکام قائم کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن