• news

اوپن ہارٹ سرجری کے بعد مولانا سمیع الحق ہوش میں آگئے رشتہ داروں سے گفتگو، سراج الحق نے عیادت کی

اسلام آباد(صباح نیوز)مولاناسمیع الحق کااے ایف آئی سی میں کامیاب اوپن ہارٹ سرجری ہوگئی ہے۔ آپریشن کے بعد مولانا سمیع الحق ہوش میں آگئے عزیزورشتہ داروں کے ساتھ بات بھی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر مولاناسمیع الحق کی راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سوموار کو اوپن ہارٹ سرجری کی گئی جس کے بعد مولان سمیع الحق کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کیاگیا ۔مولانا سمیع الحق کے بیٹے مولانا حامد الحق حقانی نے بتایا کہ آپریشن کے بعد مولانا سمیع الحق ہوش میں آگئے ہیں۔ مولاناسمیع الحق کی مکمل صحت یابی کے لیے عوام سے دعاکی درخواست کی ہے۔دریں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اے ایف آئی سی میں مولانا سمیع الحق کی عیادت کی۔ سراج الحق نے مولانا کی جلد صحت یابی کی دعکا کی اور انکے بیٹوں اور خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات کی۔

ای پیپر-دی نیشن