• news

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز‘ پیرامیڈیکل سٹاف کا دھرنا جاری‘ سول ہسپتال منتقل کرنے کا اعلان

کوئٹہ(بیورو رپورٹ)ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے مطالبات کے حق میں ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے جاری دھرنے کو سول ہسپتال منتقل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کومطالبات کے حل کیلئے 48گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ یہ بات ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر یاسرخوستی اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے فضل الرحمن کاکڑ نے دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان اور پیرامیڈیکل سٹاف کے مطالبات پرعملدرآمد نہ ہونے کے خلاف دھرنے کی کال دی تھی اور جمعرات کو ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دیئے گئے دھرنے کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام کو پریشانی کا مزید سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے ممبران کو مذاکرات کیلئے جمعرات کو بلایا ہے اگر وزیراعلیٰ کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تو ہم آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن