• news

کراچی: بچی اغوا کرنے پر اہل علاقہ کا ہوٹل پر حملہ‘ 6افراد زخمی

کراچی (آن لائن )کراچی کے علاقے گلبرگ میں چائے کے ہوٹل پر دوگروپوں میں تصادم سے 6افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ میں تیموریہ تھانے کی حدود میں واقع چائے کے ہوٹل پر دو گروپوں میں تصادم ہوا ہے، تصادم سے 6افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیاگیا ہے جبکہ پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے ، ابتدائی طور پر تصادم کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ چائے کے ہوٹل کا ملازم قریبی آبادی میں گیا ہے جہاں اس نے ایک بچی اغواہ کی جس پر علاقے کے لوگ آئے اور انہوں نے اس ملازم کو مارنا شروع کردیا جسے بچانے کیلئے ہوٹل کے دیگر ملازمین آئے تو دونوں گروپوں میں تصادم ہوگیا،اس دوران توڑ پھوڑ بھی گئی اور ڈنڈوں اورشیشے کا بھرپور استعمال کیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور جلد ہی اصل وجوہات سامنے آجائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن