• news

عوام کو حقوق فراہم کرنے کیلئے آزاد کشمیر کو بااختیار بنانا چاہتے ہیں: فاروق حیدر

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے جموں وکشمیر ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزادکشمیر کو با اختیار بنانا چاہتے ہیں تاکہ یہاں کے عوام کو ان کے حقوق ملیں۔ سینٹ کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی قائد میاں محمد نواز شریف کی غیر متزلزل قیادت پر اعتماد کی عکاس ہے، مسلم لیگ ن کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا ان کے اپنے ممبران نے بھی ساتھ نہیں دیا ۔ وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہا کہ راجہ محمد فاروق حیدر خان آزادکشمیر کو با اختیار بنانا چاہتے ہیں، آزادکشمیر اسمبلی کو با اختیا ر بنانے کی تمام کاوشوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان کی قیادت میں آزادکشمیر میںماضی کی نسبت شاندار تعمیر وترقی ہوئی ہے،آزاد حکومت نے مختصر عرصہ کے دوران آزادکشمیر کی ترقی و خوشحالی کیلئے جو اقدامات کیے وہ لائق تحسین ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن