• news

عمران مدت ختم ہونے سے قبل حکومت تو نہ گراسکے‘ دوران عدت شادی رچالی: امیر مقام

مردان (صباح نیوز) وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا کہ عمران خان مدت ختم ہونے سے پہلے حکومت تو ختم نہ کر سکے البتہ عدت سے پہلے شادی ضرور رچا لی۔ عمران خان نے ہارس ٹریڈنگ کی سب سے پہلے خود ابتدا کی عمران خان اور پرویز خٹک نے سینٹ سیٹوں کے لیے بازار لگائے، تحریک انصاف نے اپنے کارکنوں کی بجائے پیسے والوں کو ٹکٹ دیے شیرگڑھ مردان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ دنیا بہت آگے نکل چکی ہے آج ڈلیوری اور کام کا وقت ہے میدان میں رہ کر عملی سیاست کا وقت ہے مگر عمران خان کام کی بجائے دوسروں پر الزام تراشی بہتان بازی اور گالی دینے میں مصروف ہیں ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگانے والا عمران خان خود ہارس ٹریڈنگ میں مصروف ہے، عمران خان اور اس کے ایجنٹ پرویز خٹک نے سینٹ ٹکٹوں کا بازار لگایااور پی ٹی آئی کے لیے جان قربان کرنے والے وفادار ورکروں کو چھوڑ کر پیسے والوں کو ٹکٹ دیئے ایوب آفریدی کا کبھی بھی تحریک انصاف سے تعلق نہیں رہا خیال زمان کون ہے جس کو آپ نے ٹکٹ دیا اسکی اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں کیا وہ کبھی پی ٹی آئی کا رکن رہا عمران خان نے سب سے پہلے خود ہارس ٹریڈنگ کی ابتدا کی آج اسکا الزام آپ دوسروں پر لگا رہے ہیں عمران خان آپ تبدیلی کی بات کرتے ہیں تو کیا یہی تبدیلی ہے اپنے جانثار ساتھیوں کو چھوڑ کر دوسروں کو ٹکٹ دے جن کا پی ٹی آئی سے دور دور کا بھی واسطہ نہیں لعنت ہے ایسی تبدیلی پر عمران خان آپ مدت پوری ہونے سے پہلے حکومت تو ختم نہ کر سکے مگر عدت پوری ہونے سے پہلے آپ نے شادی ضرور کر لی عمران خان اللہ سے ڈرو اللہ تعالی سے معافی مانگو ہر چیز کو مذاق مت بنائو عمران خان آپ نے پیرنی کے کہنے پر اپنے امیدوار کو بھی ووٹ نہیں دیا اور ووٹ دینے والوں کے مینڈیٹ کی توہین کی اگر خدانخواستہ آپ وزیر اعظم بن گئے تو پیرنی کے کہنے پر پاکستان کو ہندوستان کے حوالے بھی کر سکتے ہیں اس سے پاکستانیوںکو پیرنی کے کہنے والا منظور نہیں ہے پاکستانیوں کو ایسے شخص کی ضرورت ہے جو اپنی سوچ پر چلے اب کے پی کے کی عوام نے باقی پاکستان کی عوام کے ساتھ ملکر فیصلہ کیا ہے کہ جو عزت اور مینڈیٹ آپ کو دی تھی وہ بہت جلد آپ سے واپس لیکر 2018کے انتخابات میں شیر پر مہر لگا کر ن لیگ کے حوالے کر دیں گے امیر مقام نے کہا کہ خیبر پختونخوا شیروں کا گڑھ بن گیا ہے اب یہاں شیر ہی شیر ہوں گے عوام 2018میں شیر پر مہر لگا کر عمران خان سے انتقام لیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن